سوات(مارننگ پوسٹ) کبل کے علاقے میں چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی سیدوشریف اسپتال منتقل ، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل کبل سی گرام میں چھ سالہ بچی کے ساتھ پندرہ سال لڑکے کی جنسی دردنگی ، بچی کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کے مطابق ملز ابوبکر کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔ جس کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی ہورہی ہے۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد جب سیدوشریف اسپتال میڈیکل اے وارڈ پہنچ گئے تو وہاں پر ڈاکٹر بمعہ عملہ غائب تھا جبکہ خبر کو چھپانے کے لئے میڈیا پر خودساختہ پابندی لگادی گئی ، ڈی ایم ایس کے مداخلت پھر بھی میڈیکل وارڈ میں زیرتربیت عملے نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک لیاگیا۔ باربار کہاجارہاتھاکہ ڈاکٹر ناشتے کے لئے گئے ہیں اور موجودنہیں تاہم وہاں پر موجود مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے رشتہ داروں نے میڈیا کوبتایاکہ متعلقہ وارڈ کا عملہ اور ڈاکٹر غائب رہتاہے اور تمام مریض تربیت لینے والے عملے کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں عوام نے اعلی حکام سے متعلقہ وارڈ کے ڈاکٹراور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔