سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ناقص اور مضر صحت غذائی اشیاء تیار کرنے ولے چار یونٹ سیل کردئیے اس کے علاوہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین بیکریوں سمیت مختلف کارخانوں کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے ان کی انتظامیہ کو آئندہ کیلئے سخت تنبیہ کردیا گیاکاروئی کے دوران 300 کلو مٹھائی اورمختلف ملٹی نیشنل برانڈکی 2500 بوتلیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کی ہدایت پران کاروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مراد علی، سجاد احمد، فوڈ سیفٹی افسران شہاب، شکیل اور نواب علی نے حصہ لیا درایں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر نے تاجر و دکاندار برادری اور صارفین پہر واضح کیا ہے کہ خوراک سے متعلق کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگااور عوام کو صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائینگے جبکہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاانہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اتھارٹی کی پہلی ترجیح اشیائے خوراک کے معیار میں خرابیوں کی نشاندہی کرنا ، تیار کنند گان کو پیار سے سمجھانا اور خرابی کی تصحیح کرکے شہریوں کو صحت مند غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاہم بار بار کی وارننگ کے باوجود بہتری نہ آنے پر جرمانے اور دیگر تادیبی اقدامات آخری آپشن ہوتا ہے۔
فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی سوات کے مختلف علاقوں میں کارروائی تین بیکریوں سمیت مختلف کارخانوں کو بھاری جرمانہ
