سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے من پسند ٹھیکداروں کو نوازنے کیلئے نیا فارمولہ بنا لیا،نئے ٹھیکداروں کو بولی سے روکنے کیلئے قانون میں ترمیم کردی،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے دفتر سے سال دوہزار سترہ و اٹھارہ کیلئے جاری ہونیوالے ٹینڈر دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ بولی میں حصہ لینے والا ہر ٹھیکدارکم از کم تین سال میں تیس ملین روپے کی سپلائی کرچکا ہواور کام کی استطاعت تین سال کے دوران پندرہ ملین روپے سے لیکر تیس ملین روپے کے درمیان ہو ، ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ترمیم سے صرف کرپٹ افسران وٹھیکداروں کوفائدہ ہے ،متعدد ٹھیکداروں نے صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا پروکیومنٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بولیوں کو شفاف بنانے اور حکومتی خزانے کو فائدہ پہنچانے کیلئے ترمیم جلد از جلد ختم کرکے نئے لوگوں کو موقع دیں۔