سوات(مارننگ پوسٹ) سوات بورڈ کے زیر اہتمام نہم ودہم کے سالانہ امتحانات شروع 72339 سے زائد طلبہ وطالبات کے لئے میل فی میل تین سو پندرہ سے زائد سنٹرز قائم پندرہ سو بیانوے سے زائد عملہ تعینات نقل کے خاتمے اور ذہین قابل طلبہ کو مواقع دئیے جائیں گے امتحانی عملہ کے لئے ڈیوٹیاں شفاف طریقے سے مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈرا کے ذریعے پورے صوبے کے لئے قابل اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں تاکہ ہر ایک کو شفاف طریقے سے ڈیوٹی میں شمولیت یقینی ہوایک بھی ڈیوٹی میرٹ کے خلاف نہیں کی ان خیالات کا اظہار سوات بورڈ کے چیئر مین پروفیسر تسبیح اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاپروفیسر تسبیح اللہ خان نے کہا کہ سوات بورڈ کے ملازمین کے محنت اور کوشش کے وجہ سے طلبہ کے مستقبل کے بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں قوم کابچہ کو ذمہ داری کے ساتھ شفاف انتظام کریں گے سوات بورڈ کو ایک مقام دلانے کے لئے پوری ٹیم کی محنت رنگ لائیں گے تاکہ آئیندہ کے لئے ہیاں سے سرٹیفیکیٹ لینے والوں کو ایٹا ٹسٹ کے ضرورت بھی نہ رہے چئیرمین سوات بورڈ نے کہا کہ ہم نے اپنا صحیح سمت چنا ہے مارکنگ نظام جو کہ سنٹرلائز لیول جس میں وہ اساتذہ شامل ہونگے جس کے متعلق سو فیصد یقین ہو کہ غیر ذمہ داری یا کوتاہی نہ کرتا ہو بلکہ جس بچے کا جتنا بھی مارکس بنتا ہے اس کو دیں اساتذہ کرام کو اپیل ہے کہ اچھے کاموں میں ہمارے ساتھ مدد کریں اور جس جگہ پر تحفظات ہو ذاتی طور پر بھی چوبیس گھنٹے میرے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ڈور سٹپ پر ان کو حل کریں گے قوم کے بچے کو نقل اوریو ایف ایم جیسے امتحانات سے مسخرہ بنانے کے بجائے درست وقت آپہنچا ہے پشتون قوم کے بچوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں سوات بورڈ کے چیئر مین تسبیح اللہ خان نے کہاکہ سوات بونیر شانگلہ کے امتحانی ہالوں میں امتحانی عملہ مہیا کیا ہے سوات میں نہم 22612 طلبہ حصہ لے ہے ہیں سپر وائزری سٹاف جو کہ ویٹنگ لسٹ کے ساتھ آٹھارہ سو سے زائد ہے ان کو مطلع کیا ہے اس لئے اساتذہ ڈیوٹی کو ایمانداری سے کرکے امتحانی نظام کو شفاف بنانے لئے اپنا کردار ادا کریں۔