سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ گراسی فٹبال گراونڈ میں جاری دوسرا ینگ مین ایف سی آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامینٹ میں جونیئر ینگ مین امانکوٹ نے مردان ڈی ایف اے کی ٹیم کو 4-0 سے شکست دیں دی، گراسی گراونڈ میں جاری دوسرا ینگ مین ایف سی آل خیبر پختونخوا ٹورنامینٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں اتوار کے دن کیھلا جانے والہ کواٹر فائنل میچ میں جونیئرینگ مین امانکوٹ ٹیم نے مردان ڈی ایف اے ٹیم پر 4 گول پر برتری حاصل کی جس کے سبقت حاصل کرنے کے لئے مردان کے ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔آج شاھین پشاور اور ینگ جمرود کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے