پشاور (اے پی پی)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، جاری مہم کے دوران خیبرسرکل،پشاور سرکل ،مردان سرکل اور سوات سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔پیسکوترجمان کے مطابق خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایکسین ندیم آفریدی کی زیرنگرانی بجلی کے ناجائز استعمال اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی ریکوری کے لئے خیبرڈویژن کے کئی علاقوں میں بھرپورکاروائی کی، بقایاجات کی ریکوری کے لئے آپریشن کے دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 10 ملین روپے وصول کئے گئے ، جبکہ 98 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر مختلف علاقوں میں مختلف کٹگریز کے 98 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو اتاردیا ہے ،ناندہندہ گان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے بقایاجات جلد سے جلد ادا کریں ورنہ ان کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی جائے گی اورٹرانسفارمرز وغیرہ بھی اتارلئے جائیں گے
بجلی چوروں کیخلاف سوات، پشاور،مردان میں آپریشن جاری
