سوات(مارننگ پوسٹ) پختونخوا ریڈیو صحافت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے احسن اقدام ہے جو وقت کے ساتھ لوگوں میں سرعت سے مقبول ہو رہا ہے سوات میں پختونخوا ریڈیو نے نوجوانوں میں بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اس سنٹر میں کام کرنیوالے صحافیوں کو عملی میدان میں نت نئی کامیابیوں کے مواقع میسر ہوں گے ان خیالات کا اظہار سینئیر صحافی اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر شیرین زادہ نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم98 سوات سنٹر کے پروگرام ”رنگونہ د سوات” میں بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے زمانہ امن و جنگ میں میڈیا کے کردار پر تفصیلی بحث کی اور سوالات کے جوابات دئیے نیز ہیلی کاپٹر سے جمپ اور فضا میں رپورٹنگ پر اپنے عالمی ریکارڈ کا تذکرہ کیا موصوف کا کہنا تھا کہ شعبہ صحافت جیسے مشکل پیشے سے منسلک سوات کی صحافی برادری نے بڑے کٹھن حالات میں اپنے فرائض منصبی کافی احسن طریقے سے نبھائے ہیں اور حالیہ دہشتگردی کے سخت ترین دور میں اپنی سیکورٹی سے بے نیاز ہو کر سوات کے حالات سے پوری قوم اور عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت کے بہتر اقدامات کی بدولت آج کل صحافت کا شعبہ بہتر ہوتا جا رہا ہے شیریں زادہ نے کہا کہ مقام شکر ہے کہ سوات میں اب امن بحال ہوچکا ہے اور کام کرنا آسان ہوگیا ہے کچھ مشکلات بھی ہیں اس طرف حکومت توجہ دے تو وہ بھی جلد حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں مواقع زیادہ ہوتے ہیں نوجوان صحافی عملی صحافت کیلئے بڑے شہروں کا رخ کریں تو خود کو منواسکتے ہیں ورنہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اور کنویں کے مینڈک بننے سے وہ کمپیٹیشن کی دوڑ میں کافی پیچھے رہ جائینگے وجہ یہ ہے کہ صحافت کا شعبہ دوسرے شعبوں کی طرح وسیع ہوتا جا رہا ہے شیریں زادہ نے بلندی سے فضا میں جمپ لگا کر رپورٹنگ کا ریکارڈ بنانے کے حوالے سے کہا کہ امن کی بحالی کے بعد دس ہزار فٹ بلندی سے جمپ لگانے اور رپورٹنگ پر پاک فوج کے زیراہتمام فیسٹول میں سوات کے تین صحافیوں محبوب علی، محمد زبیر اور میں نے حصہ لیا اور ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہیلی کاپٹر سے اس قدر بلندی سے جمپ لگانا اور رپورٹ بنانا میرے لئے انتہائی مشکل اور جان جوکھوں کا کام تھا لیکن مجھ میں جنون تھا اور یہ کام کرکے دکھا دیا جب پتہ چلا کہ میں جوش شباب میں ریکارڈ بنا گیا تو خوشی کی انتہا نہ تھی اس کے علاؤہ دہشتگردی کے طویل دور میں میدان چھوڑنے کی بجائے وہ پورا عرصہ سوات میں قیام پذیر رہے اور یہاں کے کونے کونے میں اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دئیے۔
پروگرام ”رنگونہ د سوات” میں سینئیر صحافی شرین زادہ کی بحیثیت مہمان شرکت،ہیلی کاپٹر سے جمپ اور فضا میں رپورٹنگ پر اپنے عالمی ریکارڈ کا تذکرہ
