سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ ایگری کلچر ریسریچ سنٹرمیں پچاس سے زائد قبائیلی علاقوں کے زمینداروں کو پھلوں کے باغات کے حوالے سے سات روزہ تربیت ختم ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ تختہ بند میں محکمہ زراعت کے ریسریچ ادارے میں شمالئی وزیرستان اور اوگرزئی ایجنسی کے پچاس کاشت کاروں کو سات روزہ تربیت مکمل اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہر زراعت ڈاکٹر عبدالروف نے کہاکہ اس طرح تربیت سے قبائیلی علاقوں کے زمینداروں کی معشیت مستحکم ہوگی ان کے مطابق انہوں نے زمینداروں کو نرسری قائم کرنے بارے خصوصی تربیت دی کیونکہ نرسری ہی کے زریعے ان علاقوں میں پھلوں کے درخت لگائے جاسکتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ زراعت دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر پھلوں کے مزید باغات لگائینگے تاکہ متاثرہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوجائے اس موقع پر غیر حکومتی ادارے کے ترجمان ایس آرایس پی کے پراجیکٹ منیجر نے کہاکہ انہوں نے یورپی یونین کے تعاون سے قبائیلی علاقوں میں پھلوں کے باغات کے فروغ کے لئے منصوبہ شروع کیاہے جس کا بنیادی مقصد ان علاقوں کے لوگوں کے معاشی مددکرناہے انہوں نے کہاکہ ان کا حدف پانچ ہزار سے زائد زمینداروں کو باغات لگانے کے حوالے سے بنیادی تربیت دیناہے ، آخری دن پر تربیت لینے والے تمام زمینداروں کو سرٹیفیکٹ دئے گئے۔
مینگورہ ایگری کلچر ریسریچ سنٹرمیں پچاس سے زائد قبائیلی علاقوں کے زمینداروں کی سات روزہ تربیت مکمل
