(مارننگ پوسٹ )سوات انٹر ڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول ڈگر بونیرنےہاکی فاینل میچ جیت لیا ۔گزشتہ روز یہ دلچسپ میچ فارم ہاکی گراونڈ مینگورہ میں کھیلا گیا، پہلے ہاف میں بونیر کے ٹیم نے ایک گول کیا جس کے مقابلے میں ملاکنڈ کے ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے میچ برابر کر لیا ، ضلع بونیر کے ٹیم نے ضلع ملاکنڈ کو سخت مقابلے کے بعد پنلٹی سٹروک کے زریعے شکست دیکر فاینل جیت لیا۔ جنرل سیکٹری پرنسپل محمد جاوید نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی۔