سوات(مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دورہ سوات کو حتمی شکل دیدی گئی۔دورہ کے دوران26جولائی کو 3بجے سہ پہر نکریزے شادی ہال بائی پاس روڈ مینگورہ میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران،زونل امراء و قیمین کا ایک اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ الخد مت الاسلامیہ مینگورہ میں زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین منعقد ہوا۔جسمیں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی امیر سراج الحق 26جولائی سہ پہر 3بجے نکریزے شادی ہال مینگورہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرینگے۔اس کے علاوہ وہ 27 جولائی کو المرکزالاسلامی سنگوٹہ میں جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے ارکان و کارکنان کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وہ جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران اور ارکان شوریٰ سے ملاقات کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے دورہ سوات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
