سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کرکے آئندہ نسلوں کے لئے نہ صرف انسانی ماحول کو بچایا جاسکتا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں گلوبل وارمنگ جیسے اہم اور سنگین مسئلہ کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے ڈی ایف او سوات محمد اقبال خان گنڈاپور نے کہا کہ پودا لگانا ایک اہم فریضہ ہے اس کے ذریعے ہم انسانی ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے سوات میں شجرکاری کے لئے انتظامات مکمل عوام بھی اس سلسلے میں بہت تعاون کرتے ہیں اس لئے سوات کو سرسبز بنانے کے لئے عوام اور طلبہ تمام طبقہ کا کردار بہت اہم ہے اس لئے سوات میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ایکسلسئیرکالج سوات میں جنگلات کے عالمی دن کے مناسبت سے پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطاب اور واک کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی ایف او سوات محمد اقبال خان گنڈاپور شہریار خان ڈی ایف او پٹرول سکواڈ حسیب ارشد ایس ڈی ایف او زبیر احمد خان پرنسپل ایکسلسئیر کالج سوات بھی موجود تھے ڈی ایف او سوات محمد اقبال خان گنڈاپور نے کہا کہ سوات کو سرسبز بنائیں گے طلبہ اور مختلف طبقہ فکر لوگوں کو اس مہم میں شامل کریں گے تاکہ گلابل وارمنگ اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے سوات میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شجرکارہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو کہ قابل ستائش ہے اور جنگلات کے حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے اس کے فوائد بھی بہت ہے اس لئے ہم سب مل کر اپنا علاقہ کو شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں گے اس موقع پر کالج میں پودا لگا کر واک کا اہتمام بھی کیا۔