خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں میں برف باری سے موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہوگیا سوات کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اتوار کے دن سے جاری مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے پیر تک بھی سوات میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔