سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ الیکڑانک میڈیا معاشرے میں اپنے اثر اور کردار کے حوالے سے پرنٹ میڈیا پر سبقت لے جارہا ہے تاہم حکومت اور انتظامیہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے میڈیا کالونی کے حوالے سے بھی حکومت سنجیدہ ہے اور کارکن صحافیوں کا حق ہے وہ اپنے دفتر میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سوات کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے ایسوسی ایشن کے صدر نیاز احمد خان کی زیر قیادت ان سے ملاقات کی وفد میں چئیرمین شیرین ذادہ، جنرل سیکرٹری سعیدالرحمان اورکابینہ کے دیگر عہدیدار عیسٰی خانخیل، سلیم اطہر، سیدشہاب الدین بھی شامل تھے محکمہ اطلاعات کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی قاضی محمد ریاض خان بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور میڈیا کالونی سمیت دیگر امور میں صحافیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کا سب سے تعلیم یافتہ اور ذمہ دار طبقہ ہے اور ان کے تعاون سے ہی ہے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر سوات نے الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو سراہا اور ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر مثبت اقدام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا.