سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں کوئلے کے گیس سے ایک ہی گھر کے چار افراد بے ہوش چھوٹی بچی جاں بحق، فائرنگ سے جواں سال لڑکی زخمی ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے خونہ گل محلے میں سردی سے بچنے کے لئے کوئلہ جلایاگیاتھا جس سے ایک ہی گھر کے چار افراد بے ہوش ہوگئے جن میں خاتو، اس کے تین بچے شیراز، تسلیم اور عروسہ شامل ہے ۔ جن کو فوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاجہان پر ڈیڑھ سال کی عرسہ جاں بحق ہوئی باقی افراد کا علاج کرایاگیا ، دوسرے واقعے میں بارامہ کے علاقے عزیزالرحمان نامی شخص پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے ان کے ہاں آئی ہوئی رشتہ دار لڑکی کائینات زخمی ہوئی جن کو طبی امدادکے بعد اسپتال سے فارغ کردیاگیا۔