سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات کا دورہ کیا اور محکمے کی کارکردگی سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی اور محکمے کے دیگر افسران کے علاوہ غفور خان عادل، عصمت اخون اور شاہ اسد علی سمیت بعض سینئر صحافی بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے ریجنل انفارمیشن آفس کی کارکردگی کو بیحد سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ مقامی اداروں کی کاکردگی کی میڈیا میں تشہیر اسی جوش و جذبے سے جاری رکھا گا کیونکہ اسی کی بدولت اداروں کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے اور عوام میں انکی ساکھ بھی بہتر بنتی ہے انہوں نے محکمہ اطلاعات کو درپیش مسائل کے اعلیٰ سطح پر حل کا یقین بھی دلایافضل حکیم خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 2020ء پاکستان میں انقلابی تبدیلیوں کا سال ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اداروں کے استحکام اور میرٹ و قانون کی بالادستی کا نیا دور شروع کیا ہے انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جلد ضلع سوات کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سوات میں گیس بحران کے حل کیلئے زیر تعمیر 12 انچ سوئی گیس پائپ لائن منصوبے اورخپل کور فاؤنڈیشن کے قائم کردہ خپل کور ویلج پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے جبکہ ضلع سوات کی فلاح وبہبود کیلئے دوسرے اہم ترقیاتی منصوبوں کااعلان بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ 12 انچ سوئی گیس پائپ لائن سے حلقہ پی کے5میں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنک کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گاجبکہ سیدو شریف یونین کونسل کیلئے 8انچ پائپ لائن پر بھی جلد کام شروع ہوگا جو امانکوٹ اور فیض آبادکے راستے تمام علاقوں کو گیس کی سہولت مہیا کرنے میں معاون ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں 21کلومیٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے مختلف علاقوں میں سروے جاری ہے تاکہ ہر گھر گھر کو سوئی گیس کی نعمت فراہم ہو جائے انہوں نے کہا کہ پی کے 5 کے ہر گھر گھر کو سوئی گیس فراہم کرنا اور ترقیاتی تیز کرنا میرا مشن ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 2020ء پاکستان میں انقلابی تبدیلیوں کا سال ہو گا،فضل حکیم
