سوات (مارننگ پوسٹ)خپل کور کے لئے ایک اور اعزاز، پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخواکے پراونشل مینجمنٹ سروس آفیسرز گریڈ 17 کے تحریری امتحان میں خپل کور کے ہونہار طلبا عنائت اللہ اوراسداللہ نےٹیسٹ پاس کرلیا پی ایم ایس آفیسرز گریڈ 17 کے مقابلے کے تحریری امتحان میں 1117 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد ان امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے جس کے بعد پی ایم ایس آفیسرز کے عہدوں پر کامیاب امیدوار اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر تعینات کئے جائیں گے
خپل کور کے لئے ایک اور اعزاز،پی ایم ایس ٹیسٹ میں دو طلبا نے میدان مارلیا
