سوات (مارننگ پوسٹ) آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ پیرامیڈیکس جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ پہنچے جہاں سے انہوں نے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کے شرکا سے اپنے خطاب میں ایسو سی ایشن کے صدر نعیم سجاد، چیئرمین گلزار اور بخت امین نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، جوناقابل برداشت ہے۔ ہم نے میڈیکل ڈپلومہ کے لیے امتحان میں بہتر پیپرز دیے مگر اس کے باوجود ہمیں فیل کردیا گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا ہے، اس کا ازالہ کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم21 جنوری کو احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
آل پیرا میڈیکل سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرہ
