سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں انصاف اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں،6سینئر ترین آفیسران کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے کے جونیئر آفیسر محمد آیاز خان پر نوازشات کرکے ترقی دیتے ہوئے مینگورہ کے زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر تعینات کردئے گئے،اس سے قبل محکمہ زراعت شعبہ توسیع مینگورہ میں بھی وزیر اعلیٰ کے حلقے کے گریڈ 18کے آفیسر عزیرخان کو گریڈ 19کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا تھا،وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے سوات میں تقرری اور تعیناتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑاجانے لگی ہیں اور مینگورہ میں قائم زرعی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر عبدالباری کو بونیر کے چھوٹے سے اسٹیشن تبادلہ کرکے ان کی جگہ حال میں ہی ترقی پانے والے وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے کے جونیئر آفیسر محمد آیاز خان کو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19کے 6سینئر ترین آفیسران کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے،اس سے قبل محکمہ زراعت شعبہ توسیع مینگورہ کے ڈائریکٹر جان محمد کا بھی شانگلہ تبادلہ کرکے ان کی جگہ وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقے کے گریڈ 18کے آفیسر عزیر خان کو گریڈ 19کے ڈائریکٹر کے عہد ے پر تعینات کرکے نہ صرف سینئر آفیسران کی حق تلفی کی گئی ہے بلکہ انصاف اور میرٹ کی بھی دھجیاں اڑادی گئی ہیں۔