سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے فنڈ سے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں سولر سسٹم نصب کرینگے،سولر سسٹم کے تنصیب سے بجلی کے مسائل ختم جبکہ جنریٹر کے تیل میں بچت اور بجلی بل میں کمی واقع ہوگی،ہر ہسپتال کے انچارج کے ڈیمانڈ پر 25 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے مد میں خرچ کرینگے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلی نے کہا بریکوٹ ہسپتال دیگر ہسپتالوں کے نسبت عوام کو بہتر سہولیات مہیا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ ہسپتال میں 1 لاکھ روپے سے نسب کئے جانے والے سولر سسٹم کے افتتاحی تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا