سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں تحریک لبیک نے حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی ملعونہ آسیہ کی ممکنہ رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور و ریلی نکالی۔ تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان کے آئین کے مطابق مجرمہ آسیہ کو پھانسی دے اور ان کی رہائی کے لئے بیرونی دباؤ مسترد کرے۔ سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک سوات کے صدر علامہ محمد رضا خان، علامہ پیر سید، حافظ سید گل، مولانا محمد روشن اور مولانا رحمت علی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں آئین پاکستان کے مطابق گستاخ آسیہ پر حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ اس کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس لئے حکومت پاکستان کسی صورت اس ملعونہ کو رہانہ کرے۔
سوات میں تحریک لبیک کاتوہین رسالت کرنے والی آسیہ کی رہائی کے خلاف مظاہرہ
