سوات(مارننگ پوسٹ )صوبائی وزیر صحت شہرا م خان ترکئی کا مینگورہ میں ائی ٹی لیب کا افتتاح،سیدوگروپ آف ہاسپٹلز جانے کی زحمت نہیں کی،ہسپتال کی روزبروز بگڑتے حالت نے مریضوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ،صحافی کے جانب سے سیدوشریف ہسپتال میں فنڈز کی عدم دستیابی کے سوال پر صوبائی وزیر صحت بے خبر رہے ،یاد رہے سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز ملاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جس میں روزانہ مختلف علاقوں سے انے والے ہزاروں مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے مگر ہسپتال میں بنیادی سامان کے عدم موجودگی کیوجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔