سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ،سرکاری اہلکار درختوں کو تحفظ دینے کے بجائے درختوں کے دشمن بن گئے ،عمران خان کا بلین سونامی ٹری کا منصوبہ خطرے میں ،اے ڈی سی سوات کے سرکاری بنگلے میں درخت کو بوسیدہ قرار دے کر کاٹ دیا گیا ،سول سوسائٹی کا درخت کاٹنے پر شد ید غم وغصے کا اظہار ،ڈسڑکٹ فارسٹ آفیسر نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ،تفصیلات کے مطابق سوات میں درختوں کے کٹائی کا عمل نہ روک سکا ،سیدوشریف کے کالج کالونی میں واقع اے ڈی سی فواد کے سرکاری گھر میں موجودسفیدے کے درخت کو بوسیدہ قرار دے کر کاٹ دیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کالج کالونی اور سیدوشریف کے گردونواح میں درخت کاٹے گئے تھے جب کہ کمشنر ملاکنڈ اور ڈی آئی جی آفس سیدوشریف میں بھی چنار کے قیمتی درختوں کو کاٹنے کے ہدایات جاری کردی گئی تھی جو سول سوسائٹی کے مداخلت اور احتجاج کے بعد نہیں کاٹے گئے اب اے ڈی سی سوات کے سرکاری گھر میں سفیدے کے درخت کو بوسیدہ قراردے کر کاٹ دیا گیا ہے ادھر جب اس سلسلے میں اے ڈی سی سوات فواد سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ چونکہ یہ درخت مین گیٹ کے قریب دیوار اور ستون کے قریب موجود تھا اور ا س کے زریعہ دیوار گرنے کا خطرہ تھا اس لئے اس درخت کو کاٹ دیا گیا ہے درخت کاٹنے کی خبر پر سیدوشریف کے سول سوسائٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سرکاری اہلکار خود درختوں کو کاٹ کر ماحول دشمن بن گئے ہیں اور درختو ں کو تحفظ دینے میں وہ ناکا م ہے ادھر ڈی ایف او سوات رئیس سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے کو ئی اطلاع نہیں ہے اور نہ کسی نے یہ بات میری نوٹس میں لائی ہے ۔
سوات ،سرکاری اہلکار درختوں کو تحفظ دینے کے بجائے درختوں کے دشمن بن گئے،سول سوسائٹی کا شد ید رد عمل کا اظہار
