سوات(مارننگ پوسٹ)سابق ایم این اے جماعت اسلامی حلقہ خواتین عائشہ سید نے کہا ہے کہ یکم مئی کو گراسی گراؤنڈ میں تربیتی اجتماع میں ہزاروں لوگ کی شرکت اس پر اعتماد کا اظہار ہے موجودہ حکومت کے پالیسیوں سے عوام تنگ آئے ہیں عوام اس نام نہاد تبدیلی مسترد کرچکی ہے تربیتی اجتماع کو گراسی گراؤنڈ میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا امیر جماعت اسلامی سیراج الحق اور دیگر پارٹی رہنما ؤں کی خطاب بھی ہوگا اس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے سیاست کا رخ بدل دیگا ان خیالات کا اظہار معروف خاتون سیاسی رہنما سابق ایم این اے جماعت اسلامی حلقہ خواتین عائشہ سید نے سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر گفتگوں کرتے ہوئے کیاسابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ یکم مئی دو بجے کو گراسی گراؤنڈ جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں اسلامی اور دینی اور سیاسی حالات پر خصوصی گفتگوکی جائیگی اور ملکی حالات پر پارٹی رہنماؤں کے بیانات موجودہ حالات کو عوام کے سامنے لانے میں اہم کردار اداکرینگے
موجودہ حکومت کے پالیسیوں سے عوام تنگ آئے گئے ہیں اور اس نام نہاد تبدیلی کو مسترد کرچکی ہے،عائشہ سید
