سوات(مارننگ پوسٹ)پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے پر امن اور اصلاحی معاشرہ کے قیام کیلئے پولیس اور عوام کے مابین خوشگوار تعلقات اور جذبہ تعاؤن کی ضرورت پر زور دیا ہے وہ سیدو شریف میں کمیشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف متعدد شکایات پر فریقین کا موقف سنا گیا اور اس کی روشنی میں ضروری فیصلے کئے گئے جہانزیب نفیس نے شکایات کنندگان اور متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ قوم کے خوشحال مستقبل اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کیلئے کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاؤن کریں اور ترقیافتہ ممالک کی طرح مہذب و منظم قوم ہونے کا ثبوت دیں۔
پولیس افسران و اہلکاروں قوم کے خوشحال مستقبل اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کیلئے ایک دوسرے سے تعاؤن کریں، جہانزیب نفیس
