سوات :ائسولیشن سنٹر پی ٹی ڈی سی ہوٹل میاندم سیاحوں سے بھر گیا.ہوٹل انتظامیہ کورونا وائرس کی پھیلاو کا سبب بننے لگا. ذرائع کے مطابق سوات کے حسین وادی میاندم میں واقع پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں جبکہ اے سی خوازہ خیلہ کے مطابق پی ٹی ڈی سی میاندم ابھی تک کورنٹائن سنٹر ہے ۔ اور وہاں پر ائسولیشن سنٹر قائم ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ہوٹل میں طبی سامان تاحال موجود یے ۔ اس کے باوجود ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دے رہی ہے جبکہ رات کو بھی سیاحوں کو ٹہرانے کا سلسلہ جاری یے ۔ جس سے کورونابیماری پھیلنے کے خدشات مزید بڑ ھ گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق سیاحوں کی امد ڈی سی سوات اور محکمہ صحت پر سوالیہ نشان ہے