سوات( مارننگ پوسٹ ) لڑکیوں کی تعلیم کے لئے لڑکوں کے برابرسہولیات دی جائیں، خواتین کی تعلیم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، نرگس آرا، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیدوشریف ڈگری کالج میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹرنرگس آرا نے کہاکہ صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے برابری کی بنیاد پر سہولیات کی اشد ضرورت ہیں انہوں نے کہ خواتین کی عالمی دن منانے کاایک مقصدیہ بھی ہے کہ لڑکیاں اپنے کیرئیر پر توجہ دیں اس سلسلے میں ڈگری کالج کی طلباء کے لئے کینڈا سے خصوصی طورپر ماہرتعلیم بلائے گئے ہیں تاکہ طالبات کو کیرئربنانے میں رہنمائی کریں، کنیڈا سے آئی ہوئی ماہر تعلیم مس فرحانہ خان نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ خیبر پختون خوا کے خواتین زندگی کی ہرشعبے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے لڑکیوں میں سلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگران کو مناسب رہنمانی کی ضرورت ہے انہوں نے پریزینٹیشن کے زریعے طالبات کو نئے اور جدید علوم کے بارے میں آگاہی دی ، تقریب میں کالج کی طالبات نے خواتین کے حقوق پر تقاریرکئے اس سکے ساتھ طالبات نے گھروں میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے سبق اموز خاکے پیش کئے جن کو سامعین نے سراہا، تقریب کے اختتام پر پرنسپل نرگس آرانے طالبات اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔
خواتین کی تعلیم ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، نرگس آرا
