سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر باقائدہ طور پرملاکنڈڈویژن میں 16تا20 دسمبرپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں پانچ سال تک کے بچوں کوپولیو مہم کے دوران 8لاکھ61ہزار430گھرانوں کے18لاکھ 5ہزار940 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائینگے اس مہم کیلئے 1683ایریاانچارج کے زیر نگرانی میں 6ہزار931ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے کامیابی کیلئے ملاکنڈڈویژن کے تمام ضلعی انتظامیہ کواہم کردار ادا کرنا ہوگا غفلت کا مظاہر ہ کرنے والے پولیو ورکرز کی ٹیم کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکان باغ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے آغازپر گفتگوکرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ اس دفعہ کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور مہم کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے انہوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں تک پولیوکے قطرے پلانے کیلئے ہمارے صحت محافظ ٹیم کیساتھ مکمل تعاؤن کرے اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کے معذوری سے بچائیں اور پولیوکے دو قطرے ہر بار ضرور پلائیں۔
سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،18لاکھ 5ہزار940 بچوں قطرے پلائے جائینگے
