سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے نوے کلے مینگورہ میں ضلعی کونسلر شوکت علی کے چچا پروفیسرفضل معبود کی وفات پران سے اظہار تعزیت کیا نائب ناظم ارشد خان، پی ٹی آئی رہنماء کشورخان اور دیگر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے چیئرمین ڈیڈیک کچھ دیر ان کے ساتھ رہے، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔