سوات( مارننگ پوسٹ )ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات میاں عادل اقبال نے اپنے دورہ سوات میں یورپی یونین کے تعاون سے جاری کمیونٹی ڈریون لوکل ڈویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ ترقیاتی سکیوں کا معائنہ کیا پراجیکٹ کے علاقائی سربراہ میر عالم خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر انجینئر عمر سہیل اور ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ حمید علی بھی انکے ہمراہ تھے میاں عادل اقبال نے موقع پر جا کر صحت و تعلیم اور آبنوشی کے شعبوں میں مکمل اور زیرتکمیل سکیموں کا جائزہ لیا اور ان کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ تمام ترقیاتی سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات میاں عادل اقبال کا(سی ڈی ایل ڈی) پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ ترقیاتی سکیوں کا معائنہ
