سوات( مارننگ پوسٹ ) سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کے خلاف کلاس فور ملازمین سراپااحتجاج ، مسائل کے حل کیلئے 30جنوری کاڈیڈ لائین ، بصورت دیگر ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنادینے کی دھمکی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری ضلع ناظم اورڈپٹی کمشنر کوٹھراہایاجائیگا، تفصیلات کے مطابق ودودیہ ہائی سکول سیدوشریف میں کلاس فور ملازمین کا ایک بڑا بیٹھک ہوا، جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کلاس فور ملازمین نے شرکت کی ، تقریب میں کلاس فورملازمین سوات کے صدر سیدخطاب، دیرکے جنرل سیکرٹری راحت اللہ ، صدرعبدالرحمان، اور ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگرعہدیداروں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سیدخطاب جنرل سیکرٹری عبدالروف ، سینئرنائب صدر اکرام اللہ اکرام ، خادم الدین، فریداحمد، سلطانت خان اوردیگر نے کہا کہ کلا س فور ملازمین پرفویشنل الاؤنس سے بدستور محروم ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس کی فوری طورپرمنظوری دیدی جائے، انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت جاری ہے اورمحکمہ صحت میں ہمارے دوملازمین کوسیاسی مداخلت کے ذریعے تبدیل کیاگیاہے۔ لہٰذا ان کا تبادلہ وری طورپرمنسوخ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ کے مطابق کلاس فور ملازمین کوچارکول فراہم کرنے کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین کی تنخواہوں سے (B)فنڈ کٹوتی کی جارہی ہے لیکن ہمیں نہیں بتایاجارہاہے۔ یہ کٹوتی کہاں جمع ہورہی ہے ، محکمہ خزانہ کے متعلقہ افراد بھی اس حوالے سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ اگراس طرح اندھیرے میں ہماری تنخواہوں سے کٹوتی کی جاتی ہے ۔ توہم اس مطالبے میں حق بجانب ہے کہ ہمارے تنخواہوں سے آئندہ کیلئے (B)فنڈ کٹوتی کرنے سے گریز کیاجائے ، سیدخطاب نے واضح کہا کہ دیگراضلاع کے کلاس فور ملازمین ہمیں کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کاتعلق آپ کے ضلع سے ہے، لہٰذا ہم سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری ٹائم سکیل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل فوری طورپرحل کیاجائے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگرہمارے مسائل حل نہ کئے گئے۔ اور سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت بندنہ کیاگیاتو وہ ناظم اعلیٰ سوات کے دفترکے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے جس کی تمام ترذمہ داری ناظم اعلیٰ اورڈی سی سوات پرعائدہوگی ۔
سوات سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کے خلاف کلاس فور ملازمین سراپااحتجاج
