پشاور()خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ سے زائد خاندانوں میں وزیر اعظم سکیم کے تحت ”مرغامرغی پیکج”دینے سے متعلق پی سی ون تیار کر لیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تیار کردہ مذکورہ پی سی ون کی منظوری سے متعلق آج اجلاس منعقد ہو رہا ہے منظوری ملنے کے بعد ابتدائی مرحلے میں خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ25ہزار خاندانوں کو کاروبار کیلئے ”مرغامرغی پیکج”کے تحت سستی مرغیاں دی جائیںگی۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ خزانہ اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے حکام شرکت کرینگے صوبائی حکومت نے ایک لاکھ25ہزار خاندانوں کو دیسی مرغی اور مرغ دینے کا پی سی ون تیارکیا ہے۔ پی سی ون میں خیبر پختونخوا میں دس مرغیاں اور دو مرغے دیئے جائیںگے 70فیصد رقم حکومت اور 30فیصد رقم خریدار ادا کرینگے جون میں بجٹ پاس ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں سکیم کو منظور کیا جائے گاوزیر اعظم ”مرغامرغی پیکج ”منصوبے کومحکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے کامیاب قرار دیا ہے اور صوبے میں 1لاکھ 25ہزار خاندانوںکو اس سے کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے ۔