پشاور() خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز کیلئے مختص278خالی عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں گریڈ اٹھارہ کے پانچ سو سے زائد سینئر میڈیکل افسران کی فہرست صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جہاں سے پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مذکورہ ڈاکٹرز کو گریڈ انیس میں پرنسپل میڈیکل افسران کے طور ترقی کی سفارش کی جائیگی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وقت میں خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں جنرل کیڈر کے گریڈ انیس کے پرنسپل میڈیکل افسران کی دو سو78عہدے ڈاکٹر ز کی کمی کے باعث خالی ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت نے مذکورہ عہدوں پر فوری طور پر تعیناتی کی منصوبہ بندی کی ہے اوراس مقصد کیلئے تمام اضلاع سے سینئر میڈیکل افسر کے طور پر تعینات گریڈ اٹھارہ کے پانچ سو 58سینئر ڈاکٹرز کی تفصیل جمع کر لی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مذکورہ ڈاکٹرز کا پینل زیر غور لایاجائیگا جس کی روشنی میں278عہدوںکیلئے ایس ایم اوز کی گریڈ انیس میں پی ایم او کے طور پر ترقی کی منظوری لی جائیگی۔
سرکاری ہسپتالوں میں جنرل کیڈر کے ڈاکٹرز کیلئے مختص278خالی عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ
