محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بدھ اور جمعرات کو شدیدبارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران بدھ اور جمعرات کو خیبر پختونخواکے بالائی اور شمالی علاقوں مالاکنڈ ،اور دیگر اضلاع میں شدید بارشوں اور سوات ، ، کالام ، مالم جبہ۔چترال اور اپر دیر میں بارف باری کی پیشگوئی کی ہے پی ڈی ایم اے نے مالاکنڈ میں شدید بارشوں اور برف باری سے لینڈسلائیڈینگ کے واقعات کے خدشات بھی ظاہر کئے ہیں پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ مراسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سیاحوں کو موسم کی تیز ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھائیں ۔