سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سوات یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں ، مالی بے قاعدگیوں اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرکے انکوائری رپورٹ کارروائی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں، بجٹ کے استعمال میں بے قاعدگیوں اورتعمیراتی کاموں میںغفلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں صوبائی انسپکشن ٹیم نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
سوات یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں ، مالی بے قاعدگیوں اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تحقیقات مکمل
