محکمہ صحت نے خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بھرتی ہونیوالے جعلی ڈاکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے 33 ڈاکٹروں کی ڈگریاں جعلی قرار دے دیں دستاویز کے مطابق ضلع شانگلہ میں 5، ملاکنڈ میں4،سوات، اپر دیرمیں 1جعلی ڈاکٹر کا انکشاف ہوا ہے صوابی میں 3، لوئر دیرمیں 3اور ہری پور میں بھی ایک جعلی ڈاکٹر کی موجودگی کی شکایات سامنے آئی ہیں پی ایم ڈی سی نے جعلی ڈاکٹروں کے متعلقہ ڈی ایچ اوز کو آگاہ کردیا ہے لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ صحت کوئی کارروائی نہ کرسکا تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے جعلی ڈاکٹرز کی تفصیلات جلد انٹی کرپشن کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے ۔