اسلام آباد (رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ۔ہفتہ کووفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھا۔مہنگی گیس لے کر سستی بیچی جارہی تھی۔ مجبوری میں گیس کی قیمت بڑھانا پڑی جس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔انہوںنے کہا کہ مقامی گیس پر حکومت کتنی دیر تک سبسڈی دے سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو چلانا ہے توعوام کو یہ بوجھ برداشت کرنا ہو گا،آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی ۔انہوںنے کہاکہ سوئی کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
20 ہزار سے زائدبل چار اقساط میں جمع کئے جائینگے, وفاقی وزیر پٹرولیم
