سوات(نامہ نگار)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کے ساتھ ملاقات علاقائی مسائل کے حل کے میڈیاکے طرف سے ہرقسم کی یقین دہانی، الیکٹرانک میڈیا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے فضل حکیم ، تفصیلات کے مطابق سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے کابینہ کا ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کے ساتھ ملاقات ملاقات میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیوکونسل کے ممبر اور سینئر صحافی سید شہاب الدین نے الیکڑانک میڈیاکے حوالے سے صحافیوں کودرپیش مسائل سے فضل حکیم کو آگاہ کیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے بنیادی مقاصدپر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پرایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے۔ آج کا دور ہی الیکٹرانک میڈیاکاہے اور الیکٹرانک میڈیا قومی و مقامی مسائل کی نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم مثبت صحافت کی قدر کرتے ہیں اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہے انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیاکے کارکن صحافی واقعی محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں۔ جس پر صوبائی حکومت ان کے خدمات کو سراہتی ہے انہوں نے الیکٹرانک میڈیاکے کابینہ کو یقین دلایاکہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کریگی ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سعید الرحمان نے ڈیڈک چیئرمین کو یقین دلایاکہ الیکٹرانک میڈیا صوبائی حکومت کی ہر مثبت اور عوام کے لئے کئے گئے کاموں کو اجاگرکریگی، ملاقات میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر شوکت علی ، جائینٹ سیکرٹری عیسی خانخیل ، فنانس سیکرٹری انورانجم اور سینئر صحافی اور ایگزیکٹیوکونسل کے ممبر سلیم اطہر بھی موجودتھے۔
الیکٹرانک میڈیا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے فضل حکیم
