سوات (مارننگ پوسٹ نیوزسوات07مارچ2018) صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ہڑتال ناکام ، سٹاف نے مکمل طور پر ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے تمام یونٹوں میں معمول کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی ، آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر میانگل علیم اور سیدو ہسپتال کے جنرل سیکرٹری فضل غفار نے کیبنٹ ممبران کے ہمراہ ہسپتال کے تمام یونٹوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکس کے بے مثال اتفاق ، اتحاد اور ہڑتال نہ کرنے پر تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر میانگل علیم کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس سٹاف ایل آر ایچ مافیا اور انکے چند کارندوں کی ڈپلومیسی میں نہیں آئیں گے اور مذکورہ ہڑتال ان لوگوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے کیا تھا جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے ، ہڑتال ان مافیا گروپ کا صرف ٹرانسفر رکوانے ، ایل آر ایچ میں انکی ذاتی فنڈ اور میڈیکل فیکلٹی میں اپنے خاص بندوں کو نوازنے کے سلسلے میں تھا اس وجہ سے سٹاف نے ہڑتال میں حصہ نہیں لیا انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال کی مکمل ناکامی سے یہاں پر ایل آر ایچ مافیا کے چند مخصوص کارندوں کو اپنی حیثیت بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ سیدو ہسپتال کا سٹاف کس کے ساتھ ہے اور وہ یہاں پرہڑتال کا نام تک نہ لے سکے صدر میاں گل علیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکس کے بنیادی مسائل ری سٹرکچرنگ آف پے سکیلز اور اپنے اپنے فیلڈ میں پریکٹس کی اجازت کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کریں تاکہ مافیا گروپ ان مسائل کو ڈال کے طور پر استعمال کرکے پیرامیڈیکس کو گمراہ نہ کر سکے ۔