خیبر پختونخوا کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور لوکل کونسل بورڈ کے خلاف شہریوں نے تین ماہ کے دوران اڑھائی ہزار شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کی گئی ہیں سب سے زیادہ شکایات پشاور کے ٹائون ون کیخلاف 255ہے جبکہ ٹائون ٹو پشاور کیخلاف 187،مانسہرہ کیخلاف 181، ڈیرہ اسماعیل خان کیخلاف 148، ٹائون تھری پشاور کیخلاف 133، ہری پور کیخلاف121، مردان کیخلاف96اور نوشہرہ کیخلاف 89شکایات درج کی گئی ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق صوبے کی 77تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور لوکل کونسل بورڈ کے خلاف مجموعی طور پر 2ہزار 496شکایات درج کرائی گئی ہیں جن میں ایک ہزار 247شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے اسی طرح 195شکایات پر کام جاری ہے ۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے مطابق کوہاٹ کیخلاف 66، رجڑ 64، ایبٹ آباد 63،چارسدہ 57،تخت بھائی 56، صوابی 47، لکی مروت اورٹائون فور پشاور 46، 46، لاچی اور لوکل کونسل بورڈ 42،42،ٹوپی42، ٹانک 40، نورنگ اورجہانگیرہ 34، 34،شبقدر 32، پبی اور بالاکوٹ 31،31،سوات رانی زئی 29،ٹل 27، کرک اورتخت نصرتی 21، 21، اپردیر 25، تنگی ، تیمرگرہ ، پروآ اور بابوزئی 22، 22،بنوں 19،لاہوراورحویلیاں 17،17، پہاڑ پور 16، گاگرہ اورسم رانی زئی 14، 14، بانڈہ دائود شاہ 13، غازی اورخوازہ خیلہ 11، 11، اوگی، الپوری، ڈگر اور بشام 10،10،مٹہ 9، ہنگو، ڈومیل، واڑی اور منڈا 8،8، چترال اور کاٹلنگ 7،7، سمر باغ، اپر کرم ، کلاچی ، خدوخیل اور کبل 5،5، خال، داسواوربریکوٹ4، 4، خانپور، درابند ، بحرین اور ادینزئی 3،3، خار باجوڑ، لوئر کرم اور پورن 2، 2جبکہ لعل قلعہ ، جمرودخیبر، دروش، چارباغ، برچمرکنڈباجوڑ، بلامبٹ ، آلائی کیخلاف ایک ایک شکایت درج کرائی گئی ہے ۔محکمہ بلدیات نے صوبے کے 18 تحصیل میونسپل آفسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوٹسز جاری کر دئے ہیں جن میں ٹی ایم او ڈی آئی خان نوید خان، ٹی ایم اوچارباغ سید مقصود شاہ، ٹی ایم او ٹائون فور وحید الرحمن، ٹی ایم او تخت نصرتی فرحت اللہ، ٹی ایم او پبی وقاص علی شاہ، ٹی ایم او ٹائون ٹو محمد شعیب ، ٹی ایم او ٹائون ون محمد سلیم، ٹی ایم او بابوزئی ارشد علی زبیر، ٹی ایم او بانڈہ دائود شاہ امتیاز احمد، ٹی ایم او جہانگیرہ سید علی شاہ، ٹی ایم او لکی مروت رفیع اللہ، ٹی ایم او پروآ انور محمد شاہ، ٹی ایم او ٹائون تھری انیس الرحمن ، ٹی ایم او رجڑ اورنگزیب، ٹی ایم او ٹوپی شیر افضل ، ٹی ایم او لاچی سہیل ممتاز اور ٹی ایم او تخت بھائی سید فرمان علی شاہ شامل ہیں ۔محکمہ بلدیات نے ان تمام افسران کو ایک ہفتے کے اندر تمام شکایات حل کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
سوات سمیت پورے خیبر پختونخواہ سے ٹی ایم ایز کیخلاف اڑھائی ہزار شکایات موصول
