پشاور()کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت کیلئے رابطہ کے نام سے نئی سروس متعارف کرادی، نئی رابطہ سروس کے ذریعے سائلینFIR کے اندراج سے لے کر تفتیش کے مختلف مراحل تک اپنے کیس سے متعلق آگاہی حاصل کر سکیں گے،ملک بھر میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد سافٹ وئیر کے ذریعے مدعی گھر بیٹھےFIR کے اندراج،تھانہ کا نام،تفتیشی آفیسر کا نام اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے SMS کے ذریعے آگا ہ ہوسکے گا، نئی سافٹ وئیر لانچ کا مقصد پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید شفاف بنانا ہے ۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں عوامی سہولت کے پیش نظر رابطہ کے نام سے نئی سر وس کا افتتاح کیا ہے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے،نئی سافٹ ویئر کی مدد سے درخواست گزار سائلین گھر بیٹھےFIR کے اندراج،تھانہ اور تفتیشی آفیسر کے نا م سے بروقت آگاہ ہوسکیں گے، جدید اور منفرد نظام کی بدولت کیس میں ہونے والی پیش رفت اور دیگر اہم انفارمیشن سے نہ صرف مدعیان آگا ہ ہوسکیں گے بلکہ پولیس کے سینئر آفسران بھی کیس سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کر سکیں گے،اس موقع پر سی سی پی او قاضی جمیل الر حمن نے میڈیا نمائندو ں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی ٹرانسفارمیشن کے دور سے گزر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نظام میں جدت لائی جا رہی ہے جس کے ذریعے نہ صرف دور رس نتائج حاصل ہو سکیں گے بلکہ پولیس کے وقار اور استعداد کار پر بھی مثبت اثر پڑے گا، انہوں نے واضح کیا کہ ہونی والی مثبت تبدیلیوں کی بدولت عوام کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں
FIR کی معلومات اب گھر میں ملیں گے،جدید سافٹ ویئر تیار
