پشاور()خیبر پختونحوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے دو محتلف منصوبوں کا اجراء کیا ہے۔ نوجوانوں کو بنک آف خیبر کے تعاون سے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں پشاور میں سینئر وزیر برائے سیاحت ونوجوانان امور عاطف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور محکمہ یوتھ افئیرز کے دیگر حکام اور بنک آف خیبر کے عہدیدارن شریک ہوئے۔ صوبے میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں کے لئے قرضہ جات سکیم کو سٹارٹ اپ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لئے نئی قابل عمل تجاویز پیش کرنے پر بغیر سود کے پانچ لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک قرضے دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو پہلے سے موجود ان کے چھوٹے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لئے بھی قرضہ دیا جائے گا۔ خصوصی افراد اور سیاحت سے وابستہ چھوٹے کاروباری حضرات کو بھی قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔ نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے دوسرے منصوبے کے تحت 3 اور 4 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ اس سکیم میں نوجوانوں کے لئے تعلیم کی شرط عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ روزگار کے آئیڈیاز کے قابل عمل ہونے کی بناء پر انہیں قرض دیا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اس موقع پر کہا کہ پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے خیبر پختون خوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کے ماڈل کو اپنایا جائیگا جسمیں ماہرین نوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کے لئے سفارش کریں گی