محکمہ صحت خیبرپختونخوانے پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں دوسرے اضلاع کے عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹروں کو اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ اضلاع بھجوانے کا فیصلہ کیاہے یکم مارچ تک تمام ڈاکٹروں کی کیٹیگری ڈی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تبدیل کردیئے جائیںگے محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کاڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرکے فہرستیں تیارکرلی ہیں صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ وہ کسی کی بلیک میلنگ یا دبائو میں نہیں آئیںگے ڈاکٹروں کی ایک کیٹیگرائزیشن کی گئی ہے جس کے تحت تمام ڈاکٹروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کردیاگیاہے جس میں ڈاکٹروں کی قابلیت اورتعلیم کیساتھ ساتھ تمام تر امور کاجائزہ لیاگیاہے جس میں ابتک پانچ ہزار ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں صوبے میں 104 ہسپتال موجود ہیںصوبے میں موجود ڈیٹا کے مطابق ڈسٹرکٹ اور ڈومیسائل کے مطابق ان تمام ڈاکٹروں کو یکم مارچ سے کیٹیگری ڈی سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو بھجوادیاجائے گا جو گزشتہ کئی عرصہ سے پشاور کے ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اس حوالے سے فہرستیں تیارکی جارہی ہے یکم مارچ سے اس پر باقاعدہ عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا ،حکومت کے اس اقدام سے صوبے کے دوردراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت سمیت آر ایچ سیز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دورکردی جائیگی۔