سوات(مارننگ پوسٹ) دوبئی میں پاکستان کے لئے پہلی مرتبہ تائی کوانڈو میں براون میڈل حاصل کرنے والی آٹھ سالہ عائشہ آیاز جمعہ کو اپنے ابائی وطن مینگورہ پہنچ رہی ہے ۔ دبئی میں انٹرنیشل الفجریہ تائی کوانڈو مقابلوں کے چھبیس کلو وزنی مقابلوں میں سوات کی رہائشی آٹھ سالہ عائشہ آیاز دوبئی سے جمعرات کو پشاور ائرپورٹ پر پہنچ رہی جبکہ جمعہ کو وہ اپنے آبائی گاؤں مینگوہ پہنچ رہی ہے پاکستان کے لئے پہلی مرتبہ تائی کوانڈو کی تین مقابلے جیت کر براؤن میڈل حاصل کرنے والی ہونہار بچی عائشہ آیاز کے والد آیاز نائک کے مطابق مینگورہ پہنچے پر ان کا شاندار استقبال کیاجائیکا جبکہ جیت کی خوشی میں ان کے اکیڈمی میں جمعہ کے روز بعدنماز جمعہ خوشی کا شاندار جشن منایاجائیگا، انہوں نے کہا آٹھ سالہ عائشہ کی جیت والدین کی دعاوں، ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہواہے۔