سوات(مارننگ پوسٹ)امن جر گہ کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ نے امن جرگہ ضلع سوات کے لئے ملک غلام علی کو عبوری چیئرمین اور ایچ ایم کالامی کو عبوری میڈیا سیل انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا ، دونوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع سوات میں انڈر پلے( پرائیوٹ سودی کاروبار)اور منشیات خصوصا آئس نشے کے خلاف ضلع بھر میں آگہی، روک تھام اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے لئے ٹھوس تجاویز و اقدامات امن جرگہ کے صوبائی چیئر مین کو بھیج دیں تاکہ ضلع سوات میں انڈر پلے اور منشیات کا خاتمہ ہو سکے۔