سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کالام کے سماجی وسیاسی شخصیت ملک امیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کالام کی تعمیروترقی کیلئے جوفنڈ مختص کیاہے اس سے کالام میں ترقی کے ایک نئے دورکاآغاز ہوگااورعوامی مسائل تیزی سے حل ہونگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے کالام کی پسماندگی کودورکرنے پر جوتوجہ دی ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس سے ثابت ہوتاہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں پسماندہ علاقوں کوترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کالام جو کہ پہاڑی علاقہ ہے اورموسم سرما میں بارش وبرفباری کیوجہ سے جب راستے بندہوجاتے ہیں تویہاں کے مکینوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ حکومت اورممبران اسمبلی سے یہاں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی توقع رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصاً صوبائی وزیرفشریز محب اللہ خان سے ہماری بہت زیادہ توقعات ہیں کہ وہ فشریز کے حوالے سے علاقے کی اہمیت کی بناء پر زیادہ توجہ دیں گے اورکالام کے عوام کومایوس نہیں کرینگے کیونکہ کالام ٹراؤٹ ایریاہے جس میں علاقے کے عوام کواولیت دینے کی ضرورت ہے محب اللہ خان حقیقی معنوں میں عمران خان کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کالام کی تعمیروترقی کیلئے جوفنڈ مختص کیاہے اس سےعلاقےکی ترقی میں ایک نئے دورکاآغاز ہوگا، ملک امیر
