سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل رنگ محلہ کی تنظیم نومکمل ، محمدآیاز صدر جبکہ شینا طوطا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی رنگ محلہ یونٹ کاایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں سابق صوبائی وزیر واجدعلی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر یونین کونسل رنگ محلہ کیلئے اتفاق رائے سے عہدیداروں کاچناؤ کیاگیا، جس کے مطابق آیاز خان صدر، سعید الدین سرپرست اعلیٰ ، جاوید اقبال سینئر نائب صدر، فضل ربی نائب صدر، عارف نائب صدردوم، سیف اللہ جنرل سیکرٹری ، روزی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، نواب علی ڈپٹی سیکرٹری ، ابوبکر جوائنٹ سیکرٹری ، صدام جوائنٹ سیکرٹری دوئم، فرمان خان پریس سیکرٹری ، فضل وہاب فنانس سیکرٹری ایوب دادا کلچرسیکرٹری، دلارم خان سالار، عمرسید ، ڈپٹی سالار مقررکئے گئے نومنتخب عہدیداروں نے اعتماد پرپورا اترنے کی عزم کااعادہ کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل رنگ محلہ کی تنظیم نومکمل ، محمدآیاز صدرجبکہ شینا طوطا جنرل سیکرٹری منتخب
