سوات ( مارننگ پوسٹ) پی ٹی سی ایل ٹاور ز کے سیکیورٹی گارڈز کا تنخواہوں میں اضافہ اور بروقت ادائیگی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ، تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو دئے گئی اراضی کو واگزار کرالینگے، مظاہرین کی دھمکی، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رضاخان سپر وائزر سوات، سردراز خان سپر وئزر بٹ خیلہ ،محمد خان سپر وائزر مردان و دیگر نے کہا کہ ٹاورز کیلئے اپنی اراضی دی تاکہ ملازمت مل جائے بدلے میں سیکیورٹی گارڈز کی 24گھنٹے ملازمت 8ہزار کی اجرت پر ملی جو ظلم اور زیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملازمت بھی سیکیورٹی کمپنی کی ٹھیکیداری نظام کی ہے اور تنخوا بھی کمپنی والے دیتے ہیں لہذا کمپنی کے بجائے ہمیں محکمہ ھذا ملازمت دیں کیونکہ ہم نے محکمہ کو ارضی فراہم کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ کم تنخوا بھی وقت پر نہیں ملتی لہذا تنخوا میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وقت پر ادا کی جائے، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو یکم نومبر سے صوبے کی سطح پر ساحتجاج شروع کرنے سمیت اپنی اراضی محکمہ ھذا سے واگزار کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔