سیدوشریف اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 15 مریض داخل اور 8 صحت یاب ہونے پر رخصت کردیے گئے۔ ترجمان سیدوشریف اسپتال کے مطابق اس وقت کورونا سے متاثرہ 162 مریض زیرِ علاج ہیں۔