سوات تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں خون خوار جانور نے تین افراد کو مار ڈالا پولیس زرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں گل زرین ولد میرداد کے گھر میں گزشتہ شب خون خوار جانور داخل ہوا جس نے حملہ کرتے ہوئے 60 سالہ زوجہ مرداد چالیس سالہ زوجہ تاج محمد اور چھ سالہ روبینہ دختر شاہ زمین کو مار ڈالا زرائع کے مطابق خون خوار جانور نے تینوں کے سر پر حملہ کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت جانور حملہ اور ہوا اس وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ یہ کونسا اور کس قسم کا جانور تھا پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تینوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جاری ہے۔
سوات مٹہ میں خون خوار جانور گھر میں گھس گیا، 3 افراد کو مار ڈالا
