پشاور() صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹرامجد نے پی کے 6کی دو یو سیز کیلئے 80 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس منصوبے کی منظوری دیدی جبکہ یونین کونسل پارڑ اور شموز میں گیس کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کر دی اپنی رہائش گاہ واقع شموزئی میں محکمہ سوئی گیس ملاکنڈڈویژن کے انچارج میرویس سعید اوردیگر حکام کی موجودگی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پی کے 6 کے دو یونین کونسل پارڑ اورشموز کیلئے سوئی گیس منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا جس پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت 25 کروڑ روپے محکمہ سوئی گیس کو فراہم کرے گی اور باقی ماندہ محکمہ سوئی گیس خرچ کرے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 6کے ہرایک یونین کونسل کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسند ناپسند کے پالیسی کے تحت گیس کی فراہمی اورمیٹرلگانے کاطریقہ کار رائج تھا، اب ایسا نہیں ہوگا۔ کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالاجائیگا۔ گیس کی سہولت پر ہرکسی کاحق ہے اورہم کسی کو ان کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔